پریتی زنٹا سلمان خان سے ملنے جودھ پور سینٹرل جیل پہنچ گئیں

12:51 PM, 7 Apr, 2018

جودھ پور: کالے ہرنوں کا شکارکرنے کے جرم میں جودھ پور سینٹرل جیل میں قید بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی ضمانت کی درخواست پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ تاہم بہت سے ساتھی اداکار سلمان خان کی مزاج پرسی کے لیے راجستھان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی سزا پر متنازعہ اداکارہ صوفیہ حیات خوش

میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے پہلے پریتی زنٹا کو جودھ پور میں دیکھا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پریتی نے جیل میں سلمان خان سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے فلم ’’ہر دل جو پیار کرے گا‘‘ اور ’’جانِ من‘‘ سمیت کئی ایک فلموں میں سلمان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

سلمان خان کی ہٹ فلم ’’کک‘‘ کے فلمساز ساجد ندیاد والا بھی اپنی تمام فلمی مصروفیات ترک کر کے جودھ پور پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ وحیدہ رحمان، جیکولین فرنیڈس، سوناکسی سنہا سمیت بہت سے اداکاروں نے ممبئی میں سلمان خان کے گھر جا کر ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: فلم شعلے کے اہم اداکار انتقال کر گئے

یاد رہے رواں ہفتے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو نایاب کالے ہرنوں کا شکار کرنے کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں