فلم شعلے کے اہم اداکار انتقال کر گئے

09:27 AM, 7 Apr, 2018

ممبئی: بالی وڈ فلم ’شعلے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار راج کشور بھارتی شہر گرو گرام (گڑ گاؤں) میں انتقال کر گئے۔رپورٹس کے مطابق راج کشور کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا اور ان کی عمر 85 سال تھی۔

خیال رہے کہ وہ ’شعلے‘ جیسی کامیاب فلم کے علاوہ ’دیوار‘، ’ہرے راما ہرے کرشنا‘ اور ’پڑوسن‘ جیسی مشہور فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔ وہ اپنی کامیڈی اداکاری کے باعث بھی کافی مشہور رہے۔

مزید پڑھیں: شادی 70 سال کی عمر سے پہلے نہیں کرنی چاہئے، جمائما

راج کشور کے ساتھ اور اداکار نپور الانکا نے بتایا کہ راج کی صحت کافی دنوں سے خراب تھی ان کے میدے میں بھی کافی تکلیف رہی جس کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا۔

اداکار نے اپنے پیچھے اہلیہ اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہے۔ مداحوں نے ٹوئٹر پر راج کشور کی یادگاری اداکاری کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں