بھارت میں سلمان خان کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا

08:56 AM, 7 Apr, 2018

جے پور:بھارتی ریاست راجستھان میں گزشتہ رات گئے 87ضلع ججوں کا تبادلہ کردیا گیا جن میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو سزا سنانے والا جج بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماوراحسین کو مختصر لباس میں تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار دبنگ خان کو جیل کی سزا کے بعد پوری دنیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور اسی سلسلے میں راجستھان کے 87 ضلع ججوں کا تبادلہ کردیا گیا ہے جن میں جودھپور کے وہ جج بھی شامل ہیں جنہوں نے سلمان خان کو 1988ءمیں 2کالے ہرن کا شکار کرنے کے معاملے میں 5سال قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوگا،ولی عہد محمد بن سلمان

سلمان خان نے ضمانت کیلئے سیشن کورٹ میں اپیل کی جس پرفیصلہ آنا ہے لیکن ججوں کے تبادلے سے ان کی درخواست ضمانت پر ہونیوالے فیصلے پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ جودھپور عدالت نے جمعرات کو بالی ووڈ کے ممتاز اداکار سلمان خان پر 20سال قبل کالے ہرن کے شکار کے معاملے میں 5سال قید اور 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیاجبکہ دیگر ملزمان کو بری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ائیر لائن پی آئی اے نے بڑی تبدیلی کر دی

اپنی سزا کیخلاف دبنگ خان نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی جس پر جج ربندر کمار سونگرا سماعت کرینگے۔خیا ل رہے کہ گزشتہ روز سلمان کی ضمانت کی اپیل اور سزا کے معطل ہونے پر سماعت ہوئی اس میں دونوں فریقوں نے سزا کی معطلی پر بحث کی جس کے بعد ضمانت کی درخواست پردلائل پیش کئے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں