لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا فریضہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے آئی سی سی ایلیٹ آفیشل بن گئے ہیں۔
علیم ڈار اب تک 350 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔ علیم ڈار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ساڑھے تین سو میچوں میں امہائرنگ کا سنگ میل عبور کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔
مزید پڑھیں: شادی 70 سال کی عمر سے پہلے نہیں کرنی چاہئے، جمائما
ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں۔ آج جس مقام پر ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں اور مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ اسی طرح ملک کا نام روشن کروں۔
خیال رہے کہ علیم ڈار مسلسل تین سال آئی سی سی کے بہترین امپائر کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔علیم ڈار کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز اور پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں