آسٹریلیا میں پاکستانی طالب علم چاکو کے وار سے قتل

09:24 PM, 7 Apr, 2017

سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مسلح افراد نے پاکستانی طلب علم کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیو ساوتھ ویلز کے قصبے کوئینزبیان کے پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے 29سالہ پاکستانی طالبعلم ذیشان پر دو مسلح ملزمان نے چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا ۔ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ آسٹریلوی حکام نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔
آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر نائلہ چوہان نے مقامی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول نوجوان آسٹریلیا میں گذشتہ 88 برس سے رہائش پذیر تھا۔پاکستانی نوجوان کے 4 بھائی ہیں، آسٹریلیا میں وہ تنہا رہ رہا تھا جبکہ کراچی میں موجود مقتول کے اہلخانہ سے رابطے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ فی الوقت وہ حملے کے مقاصد کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتیں۔

مزیدخبریں