جاپان کے چڑیا گھر میں تین پانڈا بچوں کی پیدائش

08:52 PM, 7 Apr, 2017

ٹوکیو: مغربی جاپان کے چڑیا گھر میں تین پانڈا کی پیدائش ہوئی،یہ پانڈا بعد میں افزائش کیلئے چین بھیج دیئے جائیں گے۔

ایڈونچر ورلڈ زو کے حکام کے مطابق دو پانڈا جن کی عمر چھ سال ہے جبکہ ایک کی عمر چار سال ہے۔ انہیں چین میں چینگ ڈو ریسرچ سنٹر میں بھیج دیا جائے گا تاکہ وہ وہاں پرورش پاسکیں۔ حکام کے مطابق یہ پانڈا بچے پانچ جون کو چنگ ڈو کیلئے روانہ کردیئے جائیں گے۔

مغربی جاپان کا یہ چڑیا گھر چینی صوبے سیچوآن کی برانچ کے طور پر کام کرتا ہے اور پانڈا کی افزائش نسل کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔

چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کوجی امازو نے کہا ہے کہ وہ پانڈا کے ان تین بچوں کو بہت یاد کرے گا لیکن مجھے توقع ہے کہ وہاں جا کر ان کی بہتر پرورش ہوسکے گی۔

مزیدخبریں