لندن: گردے میں پتھری کی وجہ سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور بعض اوقات ڈاکٹر آپریشن کا بھی کہہ دیتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ کو آپریشن کی ضرورت نہیں رہے گی۔
اجزاء
ایک لیموں
ایک بڑی پارسلے کاگھچا(پارسلے کسی بھی اچھے سٹور سے مل جائے گا، یہ دھنیہ کی طرح کی بوٹی ہوتی ہے)
ایک کپ زیتون کا تیل
ایک کپ میپل سیرپ
ایک کپ شہد
بنانے کا طریقہ:
لیموں کو کاٹیں اور پارسلے کے ساتھ بلینڈر میں اچھی طرح پیسیں۔اب بقیہ اجزاء کو ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور یکجان ہونے پر کسی جار میں محفوظ کرلیں۔ اب ہر صبح ناشتے سے قبل خالی پیٹ ایک کھانے کا چمچ اس محلول کا کھائیں اور سارا دن ڈھیروں پانی پئیں۔کچھ ہی دن میں گردے سے پتھری نکل جائے گی۔
لیموں کی وجہ سے پیشاب میں تیزابیت بڑھے گی اور گردے سے پتھری نکلنے میں مدد ملے گی جبکہ میپل سیرپ اور شہد کی وجہ سے آپ کو انٹی بائیوٹک کھانے کی ضرورت نہ ہوگی۔ زیتون کے تیل کی وجہ سے آپ کو چکنائی ملے گی اور پارسلے کی بدولت جسم کی غذائی ضروریات پوری ہوں گی۔
گردے کی پتھری کا آسان اور گھریلو علاج
گردے کی پتھری کا آسان اور گھریلو علاج
08:49 PM, 7 Apr, 2017