مری میں 35سال بعد اپریل میں برفباری،سوات کے شہری علاقوں میں بارش

08:01 PM, 7 Apr, 2017

مری: سوات،اسکردو اوربلتستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ مری میں 35سال بعد اپریل کے مہینے میں برفباری ہورہی ہے۔

سوات کے شہری علاقوں میں بارش جب کہ مالم جبہ اور کلام میں3انچ اور مہوڈن اور دیگر بالائی علاقوں میں6انچ برف پڑ چکی ہے، اسکردو میں دسمبر جیسی سردی  لوٹ آئی ،برف باری سے95فیصد بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ کٹ گیا۔لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت اسکردو شاہراہ پانچ مقامات پر بند ہے اور خوبانی کی پیداوار متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ دوسری جانب مری میں اپریل کے مہنے میں35سال بعد برفباری نے سردی میں اضافہ کردیا جب کہ مری آئے سیاح اپریل میں ہونے والی برفباری سے خوب لطف اندوزہورہے ہیں۔

مزیدخبریں