ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹی 20 میں بنگلہ دیش کی جانب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق شکیب الحسن نے 20 اوورز کی کرکٹ میں 59 میچوں میں 1208رنز بنائے جو بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم میں کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں حاصل کیا۔
مایہ ناز آل راو¿نڈر نے 38 رنز اور 3 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ شکیب الحسن نے رنزوں کے میدان میں تمیم اقبال کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ ٹی 20 میں بنگلہ دیش کی جانب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں، انہیں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔