کراچی: ایم ڈی واٹر بورڈ کی یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے احتجاج ختم کر دیا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا پانی کے معاملے پر کسی علاقے سے ناانصافی نہیں ہو گی اور عوامی نمائندوں سے مل کر پانی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔
پانی کے غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں جبکہ پانی کی بہتر سپلائی کے لیے طریقہ کار طے کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا سیوریج کا پانی صاف پانی میں مکس ہو رہا تھا جسے مرمت کیا ہے۔
واضح رہے ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے پانی کی قلت کے خلاف واٹر بورڈ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا جا رہا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں