معروف اداکار سارہ خان پاکستان کی کسی جیل میں قید ہیں

معروف اداکار سارہ خان پاکستان کی کسی جیل میں قید ہیں

06:04 PM, 7 Apr, 2017

ممبئی:ہمسایہ ملک بھارت بغیر تصدیق کے ہی  پاکستان کے خلاف الزام تراشی کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرتا اور ہمیشہ ہی اسے منہ کی کھانی پڑتی ہے گزشتہ ماہ بھی بھارتی میڈیا میں ایک خبر زیر گردش رہی جس میں کہا جاتا رہا کہ حضرت نظام الدین اولیاؓ کی درگاہ کے سجادہ نشین آصف نظامی اور ناظم نظامی پاکستان آکر لاپتہ ہوگئے ہیں.

اب بھارتی میڈیا نے نئی سازش تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی معروف ڈرامہ سریل سپنا بابل کا بدائی میں سادھنا کے نام سے کردار ادا کرنے والی سارہ خان پاکستان کی کسی جیل میں قید ہے۔

اداکارہ سارہ خان  ڈارمے کی شوٹنگ کرانے پاکستان میں گزشتہ کئی ماہ سے قیام پذیر تھیں اور جب ویزے کی مدت ختم ہوگئی تو انہیں غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کے جرم میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں