پاناما کا فیصلہ پاکستان کی سیاست کو بدل کر رکھ دے گا،عمران خان

04:20 PM, 7 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے کہا ہے کہ سیاست میں لوگ صرف پیسا بنانے آتے ہیں،خیبر پختونخوا پولیس پاکستان کی بہترین پولیس ہے ، پاناما کا فیصلہ پاکستان کی سیاست کو بدل کر رکھ دے گا۔ انہوں نے کہا  پاکستان میں تاریخی موقع ہے ابھی پاناما کافیصلہ بھی آنے والا ہے، پہلی دفعہ ایک طاقتورشخص منی لانڈرنگ اورکرپشن میں پکڑاگیا۔

انہوں نے کہا میرے دور میں عبدالقادر بہترین بولر تھے ،چیئرمین تحریک انصاف پاناما کا فیصلہ اشرافیہ کے طرز حکومت کو بدل کر رکھ دے گا ،ہم اپنے جمہوری حق کےلیے کھڑے ہوئے ہیں ، میری توجہ ان دنوں پاناما کی پچ پر ہے ، عبدالقادر کھیلتے رہتے تو شین وارن سے زیادہ وکٹیں حاصل کر لیتے، پہلی دفعہ ایک طاقتورشخص منی لانڈرنگ اورکرپشن میں پکڑاگیا، الیکشن فکسرز اب میچ فکسرز بن گئے ہیں، کرکٹ کی طرح سیاست کا بھی برا حال ہے۔

مزیدخبریں