مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کے اہم ترین تاریخی مقام ’دیوار براق‘ کے صحن میں یہودی مرکز کے قیام کےلئے ٹینڈر جاری کیے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دیوار براق کے صحن میں ’بیت ھالیباہ‘ نامی مذہبی مرکز کے قیام کےلئے ’دیوار گریہ ٹرسٹ فنڈ‘ نامی تنظیم کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔
یہ ٹینڈر بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے جاری صہیونی منصوبے کا حصہ ہے۔فلسطینی تجزیہ نگار اور یہودی آبادکاری کے ماہر احمد صب لبن نے بتایا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈرز کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ دیوار براق کے صحن میں 4 ہزار مربع میٹر رقبے پر دو منزلہ عمارت 1500 میٹر کی تعمیر کےساتھ ساتھ 1550 میٹر آثار قدیمہ کے مرکز کی تعمیر کےساتھ ساتھ 980 میٹر شیشے کی عمارت اور 200 میٹر ایک فلیٹ ، ایک دفتر، کانفرنس ہال اور دیگر مراکز کا قیام شامل ہے۔