الزامات لگانے اور کیچڑ اچھالنے والوں کے پاس کچھ نہیں ہے: نثار

03:44 PM, 7 Apr, 2017

راولپنڈی: وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بعض حلقے غلط کام کو نہیں ٹھیک کام کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ اچھے کام کرنے میں بہت سی رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

پہلے دہشت گردی کے واقعات روز ہوتے تھے کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی تھی۔ تقریر کرنا سب سے آسان کام ہے کوئی پاگل بھی تقریر کر سکتا ہے۔ بہتان تراشی کا کوئی علاج نہیں ہے۔

چودھری نثار نے مزید کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ماضی کی حکومت میں کرپشن کا روز نیا اسکینڈل سامنے آتا تھا۔ الزامات لگانے اور کیچڑ اچھالنے والوں کے پاس کچھ نہیں ہے۔ پاکستان سے برائیوں کا خاتمہ کر کے ترقی و خوشحالی ہماری منزل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں