اسپاٹ فکسنگ میں اصل مجرم ناصر جمشید ہے، توقیر ضیا

03:15 PM, 7 Apr, 2017

 لاہور: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کو پکڑنا بہت مشکل ہے۔ توقیر ضیا نے پی ایس ایل میں فکسنگ اسکینڈل میں اصل مجرم ناصر جمشید کو ٹھہرایا۔ کہتے ہیں ناصر کی بیرون ملک ہونیکی وجہ سے پکڑنا مشکل ہے۔

سابق چیئرمین نے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم اور بولنگ کوچ مشتاق احمد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ابھی انہیں عزت مل رہی ہے پکڑ بھی ہو گی۔

توقیر ضیا نے کہا سابق فوجی ہونے کی وجہ سے کوشش تھی کہ پانچ چھ روز میں فیصلہ نبٹا دیں۔ انہوں نے کہا فکسنگ اسکینڈل میں انصاف کا تقاضہ ہے کہ لڑکوں کی بات سنی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں