لاہور:پاکستان میوزک کے حوالے سے بہت خوش قسمت رہا ہے اور یہاں بہت بڑے بڑے نام پیدا ہوئے ہیں۔ میوزک کی ہر صنف میں ہی پاکستان کا نام روشن کرنے والے فنکارموجود ہیں ۔پہلے یہ تاثر عام تھا کہ نئے آنے والے نوجوان صرف پاپ میوزک یا ریپ کو ہی گانا پسند کرتے ہیں لیکن اب یہ بات بھی غلط ثابت ہو چکی ہے اور بہت سے نوجوان قوالی اور صوفی میوزک میں بھی اپنا نام بنا رہے ہیں۔ اور ایسا ہی ہوا ہے لاہور کی الحمرا آرٹ کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے میوزک فار پیس میں جہاں بہت سے نئے نوجوانوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ پاکستان کے لیجنڈ استادنصرت فتح علی خان کی ایک قوالی ’ اے اتھرا عشق‘ کا ری میک کو اس فیسٹیول میں اتنے خوبصورت انداز میں گایا گیا ہے جسےبہت مقبولیت مل رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا ہے ۔
اس ری میک کو ہدا شاہ، رسب عامر اور عقلیما ڈار نے بہت خوبصورتی سے گایا ہے۔جس میں انگلش کے بول بھی ہیں اورمشہور قوالی ’سانسوں کی مالا ‘ کے لیریکس کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔اچھے میوزک اور نئی آوازوں نے اپنا جادو سب پر ہی چلا دیا ہے۔
آپ بھی سنیں