'جہاد کے نام پر تحریک طالبان پاکستان کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا'

02:25 PM, 7 Apr, 2017

اسلام آباد: بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ  جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا سازش کی وجہ سے پاکستان کے بارے میں دنیا بھر میں غلط تاثر پایا جاتا ہے۔ پاکستان میں شدت پسندی افغان جنگ کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ روس کے خلاف کھڑے نہ ہوتے تو کیا آج افغانستان ہوتا۔

مشیر قومی سلامتی نے واضح کیا کہ دنیا کو بتایا جاتا ہے کہ پاکستان طالبان کا ساتھ دے رہا ہے۔ اگر ایسا ہے تو پاکستانی طالبان ہمارے کیخلاف کیوں لڑے رہے ہیں۔ جہاد کے نام پر تحریک طالبان پاکستان کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر 300 سے زائد غیر قانونی راستے ہیں۔ افغانستان نے سرحد پر بائیو میٹرک سسٹم کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ بہتر پالیسیوں کی وجہ سے کراچی خطرناک شہروں کی فہرست میں 42 درجے بہتر ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں