لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح کے بعد سینئیر بیٹسمین یونس خان کا بھی ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان پی ایس ایل کے دوران سینئیر پلیئرز پر واضح کر دیا تھا کہ وہ چھ ماہ کے دوران اپنے مستقبل کا خود ہی فیصلہ کر لیں کیونکہ اس کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کیلئے انہیں ٹیم سے ڈراپ ہونا پڑے گا۔ کرکٹ کنگ خان نے لاہور میں چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی۔
شہریار خان نے رسمی طور پر انہیں کرکٹ جاری رکھنے کا کہا لیکن سینئیر بلے باز شاید حتمی فیصلہ کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران یونس خان اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔
یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنا کر رخصت ہونا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے ریٹائرمنٹ کے بعد یونس خان اپنی قسمت کوچنگ میں آزمائیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں