لاہور (سٹاف رپورٹر ) :ایف بی آر کی طرف سے صبا قمر کو ٹیکس نوٹس جاری ہونے کے بعد اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے ٹیکس حکام کی طرف سے کسی قسم کا نوٹس نہیں ملا ۔
تفصیلات کے مطابق صبا قمر نے نیو نیوز کی ویب ڈیسک ٹیم سے بات کرتے ہوئے کہا میں نے ایسا کچھ نہیں کیا میں ہر سال باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتی ہوں ۔
ایف بی آر نے اداکارہ صبا قمر کو سال 2016 میں 37لاکھ روپے کا نادہندہ قرار دیا تھا ۔صبا قمر کا مزید کہنا تھا پہلی بات تو یہ ہے کہ مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
جو لوگ اربوں روپے کی کرپش میں ملوث ہے ان لوگوں کے خلاف تو کوئی کاراوئی نہیں کی جاتی اور ہم فنکاروں کو آئے دن پریشان کیا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں فنکاروں کو اُن کے ملک میں عزت دی جاتی ہے،ہم ملک کے لیے کام کرتے ہیں اور ہمارے خلاف ایسی افواہیں پھیلانے کی بجائے ہمارے اچھے کام کی طرف توجہ کریں۔