پشاور:امام کعبہ آج خیبر پختونخواہ میں جےیو آئی کی صد سالہ تقریبات کےسلسلے میں نوشہرہ میں ہونے والےاجتماع میں امام کعبہ آج نمازجمعہ پڑھائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام کےصد سالہ یوم تاسیس پر تین روزہ عالمی اجتماع میں آج امام کعبہ نماز جمعہ پڑھائیں گے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہےکہ تین روزہ عالمی اجتماع کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
نوشہرہ کےعلاقے اضاخیل میں خیموں کا شہر بسادیا گیا،عالمی اجتماع میں دنیا کے52ملکوں کےوفود شرکت کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہناہےکہ امام کعبہ کی پاکستان آمد پوری قوم کےلیےباعث ِسعادت ہے۔