فرانس میں صدارتی امیدوار پر آٹا پھینک دیا گیا

08:52 AM, 7 Apr, 2017

پیرس: فرانس میں صدارتی امیدوار فرآنسو فیلوں پر بھرے مجمعے میں آٹا پھینک دیا گیا۔

کنزرویٹو پارٹی کے صدار امیدوار فیلوں فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں ایک میٹنگ میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ اسی دوران مجمع میں موجود ایک نوجوان نے ان پر آٹا پھینک دیا۔ صدارتی امیدوار کا چہرہ اور کپڑے سب آٹے میں اٹ گئے ۔

بعد میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے اسے اپنے خلاف جاری مہم کا سلسلہ قرار دیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں