اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ۔
مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نیپرا نے فی یونٹ بجلی 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا گیا ہے۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
رواں سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ صفر اعشاریہ 93 روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہوجائے گی۔ ستمبرکے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صفر اعشاریہ 82 روپے کا اضافہ ہوگا۔
دوسری طرف نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں37 پیسے فی یونٹ کمی کی بھی منظوری دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف ستمبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے93 پیسے کی کمی ہوگی۔ دونوں ایڈجسٹمنٹ ملاکر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2 روپے11 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔