پیرالمپکس، قومی  اتھلیٹ  حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برونز میڈل جیت لیا

 پیرالمپکس، قومی  اتھلیٹ  حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برونز میڈل جیت لیا

پیرس:  قومی اتھلیٹ حیدر علی نے پیرالمپکس 2024 کے ڈسکس تھرو ایونٹ میں برونز میڈل جیت لیا۔

ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے ، اس کے بعد ان کی مسلسل 3 تھرو فاؤل قرار دی گئیں، اس دوران اُزبکستان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ اُن سے بہتر تھرو کرنے کی وجہ سے پہلی اور دوسری پوزیشن پر آگئے۔

حیدر علی نے اپنی آخری تھرو میں کچھ بہتر کارکردگی دکھائی جس میں وہ 52.54 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب رہے لیکن وہ اُزبک اور کینیڈین ایتھلیٹس سے بہتر تھرو نہ کرسکے اور تیسرے نمبر پر رہے۔


پیرس میں جاری پیرالمپک گیمز میں ڈسکس تھرو کے ایف 37 کیٹیگری کا فائنل کھیلا گیا ، پاکستان کے حیدر علی نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 52.28 میٹر کی تھرو کی، اُن کی دوسری تھرو فاؤل قرار دی گئی۔

مصنف کے بارے میں