سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات، گاڑیاں اور مشینری کی خریداری پر پابندی

سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات، گاڑیاں اور مشینری کی خریداری پر پابندی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔  وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کر کے نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اخراجات کم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔

ایک سال سے زائدعارضی بھرتیوں کے علاوہ نئی بھرتی نہیں ہوگی جبکہ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج ، تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر اور ہرقسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی جبکہ مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی عائد ہو گی۔اس کے علاوہ حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج کے ساتھ ساتھ غیرضروری بیرونی دوروں پر پابندی ہو گی۔وزارت خزانہ نےفیصلوں پر عمل درآمد کے لیے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کو نوٹیفکیشن بھیج دیاہے۔

مصنف کے بارے میں