خطرے کی گھنٹی،  اسلام آباد میں 16 سال بعد پولیو کا کیس  رپورٹ

 خطرے کی گھنٹی،  اسلام آباد میں 16 سال بعد پولیو کا کیس  رپورٹ

اسلام آباد :  اسلام آباد میں 16 سال بعد پولیو کا کیس سامنے آگیا۔

محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد کی یونین کونسل 4 سے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت 
 کا کہنا ہے کہ   اسلام آباد میں تقریباً 16 سال بعد پولیو کا کیس سامنے آیا ہے، جون میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی۔


اس حوالے سے وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک اور پاکستانی بچہ پولیو سے متاثر ہوا،حکومت نے پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ بنایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 9 ستمبر سے 115 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم شروع ہوگی، انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف ہے۔
کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر انوار الحق نے کہا کہ ہم ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں