حکومت کی جے یو آئی کو چار وزارتوں کی پیشکش،  مولانا نے بڑی بات کردی 

 حکومت کی جے یو آئی کو چار وزارتوں کی پیشکش،  مولانا نے بڑی بات کردی 

اسلام آباد: حکومت   نے  جے یو آئی کو 4 وزارتوں کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ  گذشتہ دنوں میں  مولانا فضل الرحمان سیاست کے میدان میں بہت اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔ ان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے علاوہ   صدر مملکت آصف زرداری  اور اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں ہورہی ہیں۔  


تاہم اب ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں  حکومت  کی طرف سے مولانا کو چار وزارتوں کی پیشکش ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق چار  وزارتوں کی پیشکش پر مولانا کی رائے ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ اقلیتی حکومت ہے، پیپلز پارٹی ایشو ٹو ایشو سیاست کر رہی ہے۔


 مولانا فضل الرحمان  کاکہنا ہےکہ حکومت سازی سے قبل نظر انداز کیا گیا، حکومت بنانے کے لیے مشاورت ضروری ہوتی ہے، حکومت کسی اور کی ہے اور بدنامی سیاست دانوں کی ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کو بلوچستان حکومت کا حصہ بنانے اور گورنر خیبر پختون خوا کا عہدہ دینے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعیتِ علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت میں شامل ہونے سے گریز کیا ہے تاہم انہوں نے حکومت میں شامل ہونے سے انکار نہیں کیا بلکہ وزیرِ اعظم سے فی الحال حکومت کا حصہ نہ بننے کا کہا ہے۔

مصنف کے بارے میں