19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں

04:21 PM, 6 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

  اسلام آباد:19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔اعداد وشمار کے مطابق 19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی ہوئی ہے، جو شرح کے لحاظ سے 0.15 فی صد کمی ہے۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح سالانہ بنیادوں پر 14.07 فی صد پر آ گئی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ مہنگی جب کہ 13 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح لہسن فی کلو 7 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں27 روپے 66 پیسے اضافہ ہوا۔

رواں ہفتے کے دوران انڈے ایک روپے 65 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ آلو، چاول، کیلے، بیف، نمک اور گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔دریں اثنا ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 3 پیسے کی کمی آئی۔ حالیہ ہفتے میں چکن 6 روپے 73 پیسے فی کلو سستا ہوا، گندم کا 20 کلو کا تھیلا 23 روپے 32 پیسے سستا ہواجب کہ رواں ہفتے کے دوران مٹن، چائے کی پتی سمیت 19 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مزیدخبریں