پی ٹی آ ئی کے 8ستمبر کے جلسےکا روٹ جا ری

پی ٹی آ ئی کے 8ستمبر کے جلسےکا روٹ جا ری

اسلام آباد: اسلام آباد کی ضلعی  انتظامیہ نے 8ستمبرکو پی ٹی آئی  کےجلسے کےلیے روٹ کو حتمی شکل دے دی  ہے۔

 انتطامیہ کے مطابق  پشاور اور لاہور سے آنے والے  پی ٹی آ ئی کارکن موٹروے کا استعمال کرتے ہوئے اے ڈبلیو ٹی انٹر چینج سے جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔

 حکام کے مطابق پشاور جی ٹی روڈ سے آنے والے براہمہ جھنگ باہتر انٹرچینج سے موٹروے کاروٹ استعمال کرتے ہوئے اے ڈبلیوٹی انٹرچینج سے جلسہ گاہ  پہنچیں گے جبکہ لاہور جی ٹی روڈ اور راولپنڈی سے آنے والوں کو  دھمیال روڈ اور گرجا روڈ کے ذریعے چکری انٹرچینج اور ٹھلیاں انٹرچینج سے اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج سے جلسہ گاہ کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

اسلام آباد سے آنےوالے نیو مارگلہ ایونیو کا استعمال کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچ سکتے ہیں اس کے علاوہ مری سے آنےوالے سملی ڈیم روڈ سے چک بیلی والا راستہ استعمال کرتے ہوئے چکری انٹرچینج سے موٹروے کے ذریعے  جلسہ گاہ آ سکتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ کارکنو ں کے لیے  جلسہ گاہ پہنچنے کیلئے ان راستوں کے علاوہ باقی تمام راستے بند ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں