یونیورسٹی آف لاہور کے بانی ایم اے رؤف انتقال کر گئے

01:24 PM, 6 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : یونیورسٹی آف لاہور کے بانی اور پٹرن ان چیف ایم اے رؤف انتقال کر گئے ہیں۔


ایم اے رؤف پامی اور ایپ سپ کے بانی رہنما تھے۔صدر پامی اور  چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نے ایم اے رؤف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔

 

 پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن کا کہنا ہے کہ آج پاکستان نے عظیم استاد کو کھو دیا، ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم ایم اے روف کے درجات بلند کرے۔


مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز مغرب بمقام یونیورسٹی آف لاہور  میں ادا کی جائے گئی۔

مزیدخبریں