کراچی: دو جنگی جہاز پی این ایس بابر اور حنین شامل پاک بحریہ میں شامل ہوگئے ہیں۔ان کی شمولیت کے موقع پر خصوصی دستاویزی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
آج پاک بحریہ میں دو نئے جنگی بحری جہازوں کی باقاعدہ شمولیت کی باوقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری مہمانِ خصوصی ہوں گے۔تقریب میں ترکیہ کے نائب وزیر برائے قومی دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف دی نیول سٹاف، کراچی شپ یارڈز کے سینئر نمائندگان اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جدید ترین حربی قوت اور ٹیکنالوجی کے حامل پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین بالترتیب ترکیہ اور رومانیہ کے تعاون سے تیار کیے گئے ہیں۔