اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کرتے ہوئے دس صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کا فیصلہ ممبر سندھ نثار درانی کی جانب سے تحریر کیاگیا ہےجس میں انٹراپارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر پی ٹی آئی کااعتراض مسترد کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کے التوا کی درخواست بھی مسترد کردی ۔ علاوہ ازیں انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پرفیصلے تک مؤخر کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی۔
فیصلے میں الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو ایف آئی اے سےپارٹی آفس سے لے جائے گئے دستاویزات کی واپسی کےلیے عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن ایکٹ2017ءکی شق 208انٹراپارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کاجائزہ لینا کمیشن کی ذمہ دادی ہے، شق209تھری کے تحت سرٹیفیکٹ کے اجراء کے حقائق دیکھنا کمیشن کہ ذمہ داری ہے۔