بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت ،کم از کم سرمایہ 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کردیاجائے گا

11:22 PM, 6 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ کم از کم سرمایہ 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کردیاجائے گا۔ سٹیٹ بینک نے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق بینکوں کو عوامی ضرورت پوری کرنے کےلیے ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کا کم از کم سرمایہ 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کیا جارہا ہے۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کے لئے بنیادی اصلاحات متعارف کرادیں، بی ایکسچینج کمپنیوں کو 3 ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔

ایکسچینج کمپنیز کے زمرے میں منتقل نہ ہونےوالی بی کمپنیز کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق فرنچائز 3 ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کر کے دوسری کمپنیز میں ضم ہوسکتی ہیں۔اعلامیے کے مطابق بی ایکسچینج کمپنیز اور فرنچائز ایک مہینے میں منصوبہ جمع کرکے سٹیٹ بینک سے این او سی لیں۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنا اور ایکسچینج کمپنیوں میں مسابقت اور شفافیت لانا ہے۔

مزیدخبریں