چترال ، 2چوکیوں پر حملہ ،پاک فوج کے 4جوان شہید، جوابی کارروائی میں 12دہشتگردہلاک

09:53 PM, 6 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

چترال: چترال کے علاقے کیلاش میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی دو چوکیوں پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں بارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں 4جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  چترال میں پاک افغان سرحدپر دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔   سکیورٹی فورسز  نے  بھرپور جوابی کارروائی کی اور اس کے نتیجے میں  12دہشتگرد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے،  فائرنگ کے تبادلے میں 4جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ہلاک دہشت گردجدید اسلحہ سے لیس تھے۔دہشتگردوں کی نورستان اور کنڑ سے نقل و حرکت کی اطلاعات تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

مزیدخبریں