ایشیا کپ: پاکستان کی  شاندار کارکردگی ، بنگال ٹائیگرز کو  سات وکٹوں سے شکست دے دی 

ایشیا کپ: پاکستان کی  شاندار کارکردگی ، بنگال ٹائیگرز کو  سات وکٹوں سے شکست دے دی 

لاہور: ایشیا کپ  کے میچ میں پاکستان نے  شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے  بنگال ٹائیگرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دی ۔ پاکستان نے بنگلادیش کا194 رنز کاٹارگٹ  با آسانی 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی شاندار بولنگ کے بدولت بنگلادیش کی پوری ٹیم  193 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔میچ میں بنگلادیشی ٹیم 38.4 اوورز میں 193 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی،  مشفق الرحیم 64 ،کپتان شکیب الحسن نے 53 رنزبنائے اور نمایاں رہے۔میچ کے دوسرے اوور میں  بنگلادیشی اوپنرز مہدی حسن  بغیر کوئی رنز کیے نسیم شاہ کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔ بنگلادیش کو دوسرا نقصان  پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر لٹن داس کی  صورت میں اٹھانا پڑا جب بنگلادیشی بیٹر لٹن داس  16 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہوئے جس کے بعد  بنگلادیش کی اگلی دو وکٹیں فاسٹ بولر  حارث رؤف کے حصے میں آئیں۔


حارث رؤف نے اوپنر محمد نعیم کو 20 اور  توحید ہردوئے کو صرف 2 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔بنگلادیش کو پانچواں نقصان کپتان شکیب الحسن کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 53 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے۔پاکستان کےخلاف بنگلادیشں کی چھٹی وکٹ 174 رنز پرگری جب شمیم حسین 16 رنزپر افتخار احمد کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد سیٹ بیٹر مشفق الرحیم 64 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر وکٹ دے بیٹھے اور پھر نئے آنے والے بیٹر تسکین احمد بھی صفر پر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بنگلادیش کی آخری دو وکٹیں نسیم شاہ نے  لیں۔ ا نہوں نے  عاطف حیسن 12 اور شریف السلام ایک رنز بناکر پویلین لوٹے۔یوں  بنگلادیش کی پوری ٹیم 38.4 اوورز میں 193 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے 19رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے 3 جبکہ شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور افتخار احمد نےایک، ایک وکٹ لی۔ بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سپنر محمد نواز کی جگہ لی۔

قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش  نے پاکستان  کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن میچ آغاز سے ہی بنگلادیش کیلئے  اچھا ثابت  نہ ہوسکا۔پاکستان کی ٹیم  نے  بنگلادیش کا194 رنز کا ہدف با آسانی 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، امام الحق 78 اور محمد رضوان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلا دیش کی طرف سے تسکین احمد نے  ایک،شریف الاسلام نے  ایک ، مہدی حسن میراز نے  ایک وکٹ حاصل کی۔ 
 

پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور جب 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنائے تو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان کی اننگز کے دوران ایک لائٹ ٹاور بند ہوگیا۔لائٹ ٹاور کی بندش کی وجہ سے کھیل کچھ دیر تک روکا گیا،کھیل رکنے کے باعث پلیئرز فیلڈ سے چلے گئے تھے۔تاہم 18 منٹ کھیل رُکے رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔

مصنف کے بارے میں