اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کاکہنا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایات پر اقدامات سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی، قیمت میں 15، 16 روپے فرق آیا، چند روز میں مزید 10روپے فرق آئے گا۔
فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف کی ہدایات پر اقدامات سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی، قیمت میں 15، 16 روپے فرق آیا، چند روز میں مزید 10روپے فرق آئے گا۔ان کاکہنا تھا کہ 35 سال سے لیڈر شپ کے نام پر کرپٹ ٹولے سے جان چھڑانی ہوگی۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ 16 ماہ میں پی ڈی ایم نے اپنے کیسز معاف کرائے، ملک کابھٹہ بٹھایا۔ اس کرپٹ ٹولے سے جان نہ چھڑائی تو آنے والی حکومت 18 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی ۔ کرپٹ ٹولے سے جان چھڑائیں پاکستان سونا اگلے گا۔انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں پاکستان ترقی کررہا تھا۔مشرف نے مار تب کھائی جب یہ اٹھارہ کرپٹ لیڈر ان کے ساتھ جا کر ملے ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھاکہ سربراہ اپنے مشیر صحیح چن لیں تو کبھی گھاٹے کا سودا نہیں کریں گے۔ الیکشن ضرور ہوں گےا ور چھ ماہ سے پہلے ہوجائیں گے۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایات پر اقدامات سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی، قیمت میں 15، 16 روپے فرق آیا، چند روز میں مزید 10روپے فرق آئے گا۔
فیصل واوڈا کاکہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہانیا پاکستان بنائیں گے ہم عجیب پاکستان بنا کر بیٹھ گئے۔ تحریک انصادف نے کیا دیا، کونسی نوکری دی کونسے گھر دیئے۔