اسلام آباد : آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو سندھ بار کونسل نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ صدر عارف علوی کی جانب سے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کا معاملے پر سندھ بار کونسل نے دونوں قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں قوانین پر صدر نے دستخط نہیں کیے لہذا دونوں قوانین غیر آئینی قرار دیے جائیں، آفیشل سکریٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں۔
استدعا کی گئی کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بلز پر صدر مملکت کے دستخط نہ کرنے کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا جائے، نو مئی اور دس مئی کے واقعات روشنی میں گرفتار تمام ملزمان کیخلاف مقدمات عام عدالتوں میں چلائے جائیں۔