آئندہ 3، 4 دن میں آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، ان حالات سے نکلنے کا واحد حل الیکشن ہیں: سراج  الحق

06:47 PM, 6 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:امیر جماعت اسلامی   پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ  آئندہ 3، 4 دن میں آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ بھی جارہے ہیں، ان حالات سے نکلنے کا واحد حل الیکشن ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق  نے  منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس  میں کہاکہ    آئندہ 3، 4 دن میں آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ بھی جارہے ہیں، ان حالات سے نکلنے کا واحد حل الیکشن ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ  حکومت ختم ہوجاتی ہے لیکن ظلم و جبر کا نظام برقرار رہتا ہے۔ حکومت سے آج بھی یہی مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحت کارڈ سے مختلف بیماریوں کا علاج نکال دیا ہے، حکومت ختم ہو جاتی ہے ظلم اور جبر کا نظام برقرار رہتا ہے۔ زرعی ملک ہونے کے باوجود خوراک کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی، گھی، آٹے اور دالوں کی قیمتیں بھی قوت خرید سے زیادہ ہیں، ملکی سیاست اور نظام مختلف مافیاز کے محتاج ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ آف شور کمپنیوں میں انہی مافیاز کے پیسے ہیں، ہم ان مافیاز کو مزید کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف کل سے جنوبی پنجاب میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں