ترکیہ میں بارش، سیلابی صورتحال، پانچ افراد ہلاک ، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل 

ترکیہ میں بارش، سیلابی صورتحال، پانچ افراد ہلاک ، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل 

استنبول: ترکیہ میں بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ترکیہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں اور  سیلابی صورتحال  کی وجہ سے  پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کاکہنا ہےکہ کچھ افراد لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے

موسلا دھار بارش نے استنبول اور   شمال مغربی ترکی کے کچھ حصوں کو ندی نالوں میں تبدیل کر دیاتھا۔ بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی تھا۔  اس وجہ سے  بہت سی اشیا پانی کے بہائو میں بہہ گئیں۔ 

استنبول کے گورنر کا کہنا ہے شمال مغربی شہر کرکلریلی  میں اب بھی صورتحال بہتر نہیں ہے اور اب تک ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کی اطلاع کے مطابق پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کچھ  لوگ  لاپتہ ہیں ، تاہم صورتحال کا اندازہ اتنی جلدی نہیں لگایاجاسکتا۔

مصنف کے بارے میں