یروشلم: اسرائیل سے رومی دور کی چار تلواریں دریافت ہوئی ہیں۔ اسرائیل کے صحرائوں کے قریب ایک غار سے چار رومی دور کی تلواریں دریافت ہوئی ہیں کہاجارہا ہےکہ یہ تلواریں ممکنہ طور پر یہودی باغیوں کی مال غنیمت ہیں۔
کہاجارہا ہے کہ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ بحیرہ مردار(ڈیڈ سی ) کے قریب سے کچھ نوادرات تلاش کررہا تھا ۔ اس دوران وہیں قرب سے یہ قدیم تلواریں دریافت ہوئیں۔ بحیرہ مردار رومیوں کے خلاف یہودی باغیوں کا ٹھکانا ہواکرتا تھا۔
غار کے دہانے پر 132-135 عیسوی کی بار کوکھبہ بغاوت کے وقت کا ایک قدیم سکہ بھی ملا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کو یقین ہے کہ یہ یہودیوں کا مال غنیمت ہے جو رومن حکمرانی کے خلاف اٹھے تھے۔