خیبر پختونخوا: ریسکیو 1122 نے موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا

خیبر پختونخوا: ریسکیو 1122 نے موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا
سورس: File

پشاور: ریسکیو 122خیبرپختونخوا نے بروقت طبی امدادی کی فراہمی کیلئے موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق موٹر سائیکل ایمبولینس سے ٹریفک جام اور شہر کی تنگ گلیوں میں حادثات کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کی بروقت ادائیگی یقینی ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ سروس کا مقصد ٹریفک جام ، تنگ راستوں اور دشوار گزار علاقوں میں حادثات ، قدرتی آفات یا بیماری کی صورت میں متاثر ہ لوگوں تک بروقت پہنچنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دیکھنے میں تو یہ عام ہیوی بائیکس ہیں لیکن اصل میں جدید ٹیکنالوجی اور طبی سہولیات سے آراستہ ایمبولینسز ہیں۔  ایمبولینس میں بی پی سیٹ، گلوکومیٹر، پلس اکسیمیٹر، و نیبولائزر اورآکسیجن سلنڈرسمیت دیگر طبی آلات اور ادویات موجود ہیں۔ 



ریسکو حکام کے مطابق سروس کا آغاز ابتدائی طور پر پشاور میں تجرباتی بنیادوں پر کیا گیا ہے، کامیابی کے بعد صوبہ بھر میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس شروع کی جائیگی ۔

واضح رہے کہ پنجاب میں پہلے ہی ریسکیو موٹر سائیکل ایمبولینس سروس چل رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں