اسرائیل نےمحصور غزہ کی برآمدات معطل کردیں

اسرائیل نےمحصور غزہ کی برآمدات معطل کردیں
سورس: File

یروشلم: اسرائیل نے صہیونی حکومت کی جانب سے محصور غزہ کی برآمدات معطل کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ نے حکومت کی منظوری سے غزہ سے اسرائیل کو تجارتی سامان کی ترسیل روکنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے کہا گیا کہ وہ غزہ سے تجارتی سامان کی ترسیل  عارضی طور پر روک رہا ہے۔

 
غزہ چیمبر آف کامرس کے صدر عاید ابو رمضان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کا یہ فیصلہ ساحلی علاقے میں اقتصادی ناکا بندی کی پالیسی میں ایک نیا اضافہ ہے۔

فلسطینی تاجروں کاکہناہے کہ  اسرائیل کے غزہ کی پٹی سے برآمدات معطل کرنے کے فیصلے سے محصور فلسطینی علاقے میں 'انسانی المیہ' رونما ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب فسطینیوں نےمطالبہ کیا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی سے برآمدات پر عائد پابندی کو ہٹائے  کیونکہ ناکہ بندی سے لوگوں کے ذریعہ معاش کو نقصان پہنچے گا۔

مصنف کے بارے میں