لاہور:پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان بقابلہ بنگلہ دیش آج دوپہر ڈھائی بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔
ایشیا کپ میں آج پاکستان مرحلے کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان ایشیا کپ کی 39 سالہ تاریخ میں پہلی بار لاہور کے گراؤنڈ پر میچ کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا جس کے مطابق آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آج کے میچ میں قومی ٹیم چار فاسٹ بولروں کے ساتھ میدان میں اترے گی، پلیئنگ الیون میں شاداب خان واحد اسپنر ہوں گے۔
یا د رہے کہ ایشیا کپ کے پہلےمرحلے میں پاکستان نے افتتاحی میچ میں نیپال کو شکست دی تھی جبکہ بھارت کے خلاف دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پلیئنگ الیون
پاکستان: فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ)، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف۔
بنگلہ دیش (ممکنہ): محمد نعیم، مہدی حسن میراز، لٹن داس، شکیب الحسن (کپتان)، مشفق الرحیم (وکٹ)، توحید ہردوئے، شمیم حسین، عفیف حسین، تسکین احمد، شوریف اسلام، حسن محمود۔
یاد رہے کہ سپر 4 مرحلے کے اختتام پر دونوں سرکردہ ٹیمیں اتوار 17 ستمبر کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
سپر 4 شیڈول
6 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
9 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو
10 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو
12 ستمبر: بھارت بمقابلہ سری لنکا، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو
14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو
15 ستمبر:بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو
فائنل
17 ستمبر: فائنل ، آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو