ایشیا کپ میں بھارت کو مسلسل دوسری بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلےبیٹنگ کی دعوت دی۔ اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا، سری لنکا کے باؤلرز نے ہوشیاری سے باؤلنگ کرتے ہوئےبھارت کو سکور کرنے سے روکے رکھا ۔ 11 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گری ، راہول 6 پر پویلین لوٹے۔
ویرات کوہلی اس بار اچھی کارکردگی نہیں دیکھا پائے ۔ اور صفر پر آؤٹ ہو گئے، روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے سکور کو آگے بڑھایا اور وکٹ کے چاروں طرف زبردست شارٹس کھیلے۔ بھارتی کپتان نے 41 گیندوں پر 72 رنز بنائے ، اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی بڑا سکور نہ بنا سکے۔
https://www.neonews.pk/14-Nov-2024/165107
بھارتی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز کا ہدف دیا ۔ لنکن ٹائیگر نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر لیا، راجہ پاکسے 25 اور کپتان شناکا33 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔