امریکی وزارت خارجہ کا اہم وفد کل اسلام آباد پہنچے گا

10:03 PM, 6 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سٹیٹ کونسلر ڈیرک شولے کی زیر قیادت امریکی وزارت خارجہ کا ایک اعلی سطح کا وفد کل اسلام آباد پہنچے گا۔وفد میں  نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی  ایشیا ایلزبٹھ ہور ، نائب وزیر دفاع ریبیکا، امریکی نیشنل کونسلر ڈائریکٹر برائے پاکستان کولٹنے ڈن بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی  وفد میں یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ماریہ ڈنگی بھی وفد کے ہمراہ ہونگی ۔ امریکی وفد  وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ بلاول  بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کرے گا۔

 امریکی وفد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کرے گا، امریکی وفد یو ایس ایڈ کی جانب سے پاکستان کو دی گئی 3  کروڑ ڈالر کی امداد خرچ کرنے کے طریقہ کار پر بھی بات کرے گا۔ 

مزیدخبریں