بیجنگ: سائبر سیکیورٹی محققین نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ مبینہ طور پر ان کا ڈیٹا ہیک کیے جانے کی ایک کوشش سامنے آنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیٹا لیک ہونے کے متعلق رپورٹس پہلے مشہور ہیکنگ فورم پر سامنے آئیں جس میں ہیکرز نے ایک غیر محفوظ سرور میں داخل ہونے کا دعویٰ کیا جس میں ٹِک ٹاک صارفین کی ذاتی معلومات موجود تھیں۔
پہلے پہل یہ صرف افواہ سمجھی جارہی تھی لیکن ان رپورٹس کی تصدیق اس وقت ہوئی جب مائیکروسافٹ نے ٹِک ٹاک کی اینڈرائیڈ ایپ کی کمزور سیکیورٹی کے متعلق انتباہ جاری کیا ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حملہ آور ایک لنک کے ذریعے صارفین کے اکاؤنٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔
دوسری جانب مبینہ ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ٹِک ٹاک صارفین کے تقریباً 34 جی بی ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔ تقریباً 1.37 ارب اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہےاور ان اکاؤنٹس کا تعلق دنیا بھر سے ہے۔ ہیک ہونے والے اکاونٹس میں زیادہ تعداد میں کم عمر لوگوں کا مواد موجود ہے۔