فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ 20 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائےگی

05:53 PM, 6 Sep, 2022

 مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی نیٹ فلکس پر ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق  فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کو 20 اکتوبر کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میکرز نے ڈسٹری بیوٹرز  نے  فلم کی خراب کارکردگی پر معاوضے کا مطالبہ کیے جانے کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے ۔

فلم کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ ’یہ خبریں بے بنیاد ہیں جبکہ اصل منظر نامہ بالکل مختلف ہے‘۔

رپورٹ میں کہنا گیا ہے کہ فلم کی بھارتی باکس آفس پر  کارکردگی اچھی نہیں رہی جسکی وجہ سے  اسے جلد از جلد اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ11 اگست کو ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ بھارت کے  باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی لیکن بین الاقوامی باکس آفس پر  فلم نے سب سے زیادہ منافع کمایا ۔ 
 
 
 

مزیدخبریں