ابرار الحق جھوٹے ہیں ، سیلاب متاثرین کیلئے 6 ارب جمع نہیں ہوئے: ہلال احمر

05:49 PM, 6 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ہلال احمر سوسائٹی پاکستان نے  کہا ہے کہ ابرار الحق چھوٹے ہیں ۔سیلاب زدگان کے لیے 6 تو کیا ایک ارب بھی جمع نہیں ہوئے ۔

ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ اس کے پاس 6 ارب روپے تو کیا اس کے ساتویں حصے کے برابر عطیات بھی جمع نہیں ہوئے اس بارے میں ابرار الحق کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ 

سابق سربراہ ہلال احمر ابرارالحق نے کہا تھا کہ ان کے دور میں ہلال احمر نے سیلاب زدگان کے لیے ایک ہفتے میں چھ ارب روپے کے عطیات اکٹھے کیے۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے ابرار الحق کو چند روز پہلے ہلال احمر سوسائٹی کی سربراہی سے ہٹادیا تھا۔ 

مزیدخبریں