پی ٹی آئی کے لیے بری خبر، نیب نے بی آر ٹی سکینڈل کی تحقیقات شروع کردی

پی ٹی آئی کے لیے بری خبر، نیب نے بی آر ٹی سکینڈل کی تحقیقات شروع کردی
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے لیے بری خبر ہے۔ نیب نے بی آر ٹی سکینڈل کی انکوائری شروع کردی ہے۔ چیئرمین نیب کہتے ہیں      بی آر ٹی کے انکوائری شروع کردی ہے ۔اس انکوائری کو حتمی نتیجے تک پہنچانا  ان کی  ذمہ داری ہے۔

پارلیمینٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں  سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور چیئرمین نیب بھی شریک ہوئے۔ 

پی اے سی نے تمام اداروں میں ایکسٹینشن پر کام کرنے والے افسران ،دوہری شہریت رکھنے والے بیوروکریٹس اور ججز کی فہرست  طلب کرلی ہے۔چئیرمین کمیٹی نورعالم خان نے کہا دوہری شہریت والے پاکستانیوں کی قسمت کے فیصلے نہیں کرسکتے ۔ دوہری شہریت والا اگر ایم این اے نہیں بن سکتا تو جج اور بیورو کریٹ بھی نہیں بن سکتا۔ 

پی اے سی کے اجلاس میں طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل کا معاملہ  بھی زیر غور آیا۔  چئیرمین کمیٹی نے کہا  جب تک کیس چل رہا ہے نیب افسران طیبہ گل کو ہراساں نہ کریں اگر اس نے غلط بیانی کی ہو تو سامنے آجائیگا۔ 

مصنف کے بارے میں