سندھ میں 5 سے 15 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانےکا فیصلہ

سندھ میں 5 سے 15 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانےکا فیصلہ

کراچی:  ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز  اور  محکمہ صحت  نے جوانوں اور بڑی عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن  مکمل  ہونے کے بعد اب  5  سے 15 سال کے کم عمرطلبہ کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ  کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر  پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ 5 سے 12 سال کے طلبا و طالبات کو اسکولوں میں ویکسین لگائی جائےگی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر  کے مطابق حیدر آباد اور کراچی میں ویکسی نیشن مہم  لا آغاز کیا  جائے  گا اور پہلے مرحلے میں   19 تا 24 ستمبر   تک  ویکسی نیشن کی جائے گی۔


واضح رہے ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے  تمام نجی اسکولوں کے  طلبہ کی ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت جاری کی ہیں۔