ٹیم کو الوداع کہنا مشکل ضرور ہے لیکن تبدیلی کا وقت ہے، وقار یونس

11:34 PM, 6 Sep, 2021


 لاہو ر :قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد وقار  یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز تھا، ٹیم کو الوداع کہنا مشکل ضرور ہے لیکن تبدیلی کا وقت ہے۔

 وقار یونس نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز تھا، ٹیم کو الوداع کہنا مشکل ضرور ہے لیکن تبدیلی کا وقت ہے۔انہوںنے کہاکہ ذمہ داری چھوڑنے کی اقدار سیکھنے کی ضرورت ہے۔

وقاریونس نے پاکستان کرکٹ اور ٹیم کی کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔

خیال رہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم دونوں کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے۔

مزیدخبریں